احمد نگر، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ ہندوستان اگرچہ ایک امن پسند ملک ہے، لیکن ہم اپنی خود مختاری اور قومی سالمیت کی حفاظت کے لئے سب کچھ کریں گے۔مکھرجی نے آرمرڈ کورپس سینٹر اینڈ اسکول کو صدر کاعظیم ا سٹینڈرڈ پیش کیا اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے آئندہ سالوں میں مزید پیشہ ورانہ کارکردگی کے لئے کوشش کرنے کو کہا۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ کوئی بھی ملک قومی طاقت کے تمام عناصر سے اپنی طاقت حاصل کرتا ہے اور یہ مسلح افواج قومی طاقت کا ایک بڑا ذریعہ ہوتے ہیں، اگرچہ ہم ایک امن پسند ملک ہیں، لیکن اپنی خود مختاری اور قومی سالمیت کی حفاظت کے لئے قومی فورسز کے تمام آلات کا استعمال کریں گے۔انہوں نے تقریب کے دوران ایک خاص دن کا کور بھی جاری کیا۔آرمرڈ کورپس سینٹر اینڈ سکول( ای سی سی اینڈایس)بلیک بیرٹس کے مکا کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی کمان میجر جنرل پروین دکشت کے ہاتھوں میں ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کو اس کی قابل ستائش خدمت کے اعتراف کے طور پر نوازاگیا جو ایک اہم میکانی جنگی ادارہ ہے اور یہ مشینوں کے پیچھے کام کرنے والے لوگوں کو عالمی تربیت فراہم کرتا ہے۔